
لاہور(ویب ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ انگلینڈ میں تین ہفتے قیام کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ رابی پیرزادہ نے تین ہفتے قیام کے دوران مختلف مقامات پر منعقدہ شوز میں پرفار م کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے وہاں پر میری توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ میں نے انگلینڈ میں قیام کے دوران مشاہدہ کیا وہ لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی وہاں کی طرح قوانین کی پاسداری،صفائی ستھرائی اور اپنے کام سے کام رکھنے کا کلچر فروغ پائے۔











