counter easy hit

کس قابل خاتون خاتون کو چین میں پاکستان کی سفیر مقرر کر دیا گیا ؟ تازہ ترین خبر

Which capable woman was appointed Pakistan ambassador in China? Latest news

بیجنگ (ویب ڈیسک ) نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات، نئی سفیر نے اپنی اسناد چینی وزارت خارجہ میں پیش کر دیں ، نغمانہ اے ہاشمی چین میں تعیناتی سے قبل بیلجم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ پیر کو چین کے لئے پاکستان کی نئی سفیر نغمانہ اے ہاشمی بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پرانہوں نے اپنی تقرری کے کاغذات چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لی کو پیش کئے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، شراکت دار اور برادر ممالک ہیں۔نغمانہ اے ہاشمی چین میں تعیناتی سے قبل بیلجم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ چین میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی تعینات رہ چکی ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان نے 6 ماہ بعدتمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں ۔تاہم پی آئی اے کا مشرق بعید کے لیے معطل آپریشن فوری طور پر بحال نہیں ہوگا، تفصیلات کے مطابق پاکستان نےفضائی حدود کھولنے کا فیصلہ 16 جولائی رات ایک بجکر 18 منٹ پر کیا گیا جس کے بعدپاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے مشرق بعید جانے والے اور بھارت جانے والے مسافر بردار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔ تاہم ابھی تک بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے واقعے کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بالا کوٹ پر بھارتی حملے کے بعد سے پاکستان کی فضائی حدود 27 فروری سے بند تھی۔ پاکستان نے فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کے بعد کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے بھارت نے باضابطہ طور پر پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن (نوٹم) کے مطابق پاکستان نے اپنی تمام فضائی حدود کھول دی ہیں اور اب دیگر ائرلائنوں کے ساتھ بھارتی ائرلائن بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرسکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website