counter easy hit

‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان کے دشمنوں کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

Speaker National Assembly Assad Qaiser announces Pakistan's enemies openly challenging

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے۔سپیکر اسد قیصر نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے، ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ سپیکر نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے کی جنگ میں ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا،ہماری مسئلہ افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی پوری دنیا معترف ہے ۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کسی بھی قربانی سے دریغ نا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینگے۔انہوں نے یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہندستانی افواج کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اورپوری قوم اپنے کشمیر ی بہین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 72سالوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس کا خاتمہ انتہائی قریب ہے،پوری دنیا بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت کے مذموم عزائم کو جان چکی اور اس کے خلاف دنیا آواز اٹھار رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے غیر متزلزل موقف کو دہراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ یوم دفاع قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو کہ جنگ میں پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جب مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم کی اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website