counter easy hit

اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں دینے والے شوہروں کو بڑا جھٹکا دے دیا

The Islamic ideological council has given a big shock to 3 divorcing husbands simultaneously

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قرار دینے کی سفارش کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے میراث اورطلاق کی شیعہ و سنی مسالک کے مطابق قانون سازی کی حمایت کردی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ بیک وقت 3 طلاقوں کو قابل سزاجرم قرار دینے کا کوئی حوالہ ملا تو قانون سازی کرسکتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا ہونے کی تصدیق کرے گی تو قانون سازی کی طرف بڑھیں گے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ فقہ حنفی میں ایک ہی نشست پرتین طلاقوں کو قابل سزا جرم قراردیا جائے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے طلاق کو قابل تعزیرجرم قرار دیا تھا، طلاق دینے کے بعد مرد کو بھی ندامت رہتی ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خلفائے راشدین کے عمل سے روایت ملتی ہے تو اس کے پابند ہیں، اسلام میں طلاق دینا جرم ہے تو قانون سازی کی حمایت کروں گا۔ بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا جرم ہوتوسزا کتنی ہو۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جواب میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز دی ہے سزا کا تعین نہیں کیا، وزارت قانون سزا دینے سے اتفاق کرے توسزا بھی تجویزکردیں گے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قرار دینے کی سفارش کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے میراث اورطلاق کی شیعہ و سنی مسالک کے مطابق قانون سازی کی حمایت کردی جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سزا شروع کردی تو پولیس کے مال کھانے کا ایک اور راستہ کھل جائے گا،کمیٹی نے بل آئندہ اجلاس تک موخرکردیا۔اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمود بشیر ورک نے سوال کیا کہ کیا مذاق میں طلاق ہو سکتی ہے؟ جس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے جواب دیا کہ طلاق مذاق میں بھی دی جائے تو ہوجاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website