counter easy hit

سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا نامور ادیب ،صحافی اور کالم نگار منوبھائی کے انتقال پر اظہار افسوس 

اسلام آبا د (اصغر علی مبارک)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا نامور ادیب ،صحافی،کالم نگار اور دانشورمنیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔  سپیکر اور ڈپٹی سپیکرنے سوگوار خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔انہو ں نے منوبھائی کی گراں قدر ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کہ انتقال سے ملک ایک نام ور ادیب ،دانشور اور صحافی سے محروم ہو گیا ہے ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ادب اور صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کواس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website