counter easy hit

اسلام آباد،اسپین کے سفارت کار کی مبینہ خود کشی

spanish-diplomat-committed-suicide-in-islamabad

spanish-diplomat-committed-suicide-in-islamabad

اسلام آباد(یس اردو نیوز) اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کار نے مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ وہ مردہ حالت میں کمرے میں پائے گئے ۔جان جَوس جینر اسپین سفارتخانے میں قونصلرتھے اورایف سیون ٹواسلام آباد میں رہائش پذیر تھے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کو صبح ساڑھے 7 بجے سفارت کار کے ملازم نے واقعے کی اطلاع دی ۔جینراکیلے رہتے تھے اور ان کا بوڑھا خانساماں رات کو گھر چلا جاتا تھا۔ صبح پہنچنے پر دروازہ اندر سے بند تھا ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو تحقیقات کے دوران لاش کے پاس سے 38 بور پسٹل ملا ۔

پولیس کے مطابق اسپینش سفارت کار سانس کی بیماری سے تنگ اورتنہائی کا شکار تھے۔ سفارت کارکی 2 بیویاں تھیں دونوں ہی اسےچھوڑ کر جا چکی ہیں۔وہ نجی اسپتال سے علاج بھی کروا رہے تھے ۔ایس پی سٹی شیخ زبیر کے مطابق واقعے کی اسپینش سفارتخانہ کو اطلاع کردی ہے ، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔لاش کو پولی کلینک اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website