counter easy hit

میانداد نے1999 اور 2015 میں میچ فکس ہونے کا شبہ ظاہر کیا ،خالد محمود

لاہور(یس اردو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کہتے ہیں کہ جاوید میانداد نے

miandad-expressed-doubt-of-match-fixing-in-199-and-2015-khalid-mehmood

miandad-expressed-doubt-of-match-fixing-in-199-and-2015-khalid-mehmood

1999 میں بھی دو مرتبہ ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا ، آج بھی میانداد اور شاہد آفریدی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ،اب میانداد کے پاس دو ہی راستے ہیں، وہ آفریدی کے خلاف ثبوت پیش کریں یا پھر معذرت کریں ۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے خالد محمود نے کہا کہ میانداد نے 1999 میں موہالی ٹیسٹ پرشبہ کا اظہار کیا تھا،خالد محمود کہتے ہیں کہ شارجہ کے ایک میچ پر بھی میانداد نے سوال اٹھایا تھا۔خالد محمود کہتے ہیں کہ میچ فکسنگ سنگین مسئلہ ہے ،ہمارے کھلاڑی اس میں ملوث رہ چکے ہیں لیکن بدترین ملزم کو بھی سماعت کا موقع دیا جاتا ہے۔

خالد محمود نے خیال ظاہر کیا کہ شاید میانداد کے پاس کوئی ثبوت ہے جس کی بنا پر انہوں نے الزام لگایا۔دو سینئر کھلاڑیوں نے جاوید میانداد پر بلابھی تان لیا تھا۔انہیں ثبوت پیش کرنا چاہیے،ورنہ الزامات کی قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنی چاہیے،بھارت آئی سی سی میں معاملہ اٹھاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website