counter easy hit

سپین : غرناطہ، 150 غیر قانونی بجلی کنڈے ختم کر دیے گئے

Spain

Spain

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے شہر غرناطہ میں قومی پولیس نے بجلی کمپنی کے ساتھ مل کر 150 غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹا دیے ہیں۔

بجلی کمپنی ایندیسا کو اس محلہ میں بجلی کی زیادہ طلب اور بلوں میں کم استعمال ظاہر ہونے کے باعث قومی پولیس کو اعتماد میں لینا پڑا۔ آپریشن کےدوران پولیس نے روزانہ 30 غیر قانونی کنکشن ختم کردیے۔ اس دوران بعض فلیٹوں میں بھنگ کی غیرقانونی کاشت کیلئے بجلی کے زائد بلوں سے بچنے کیلئے کنڈے لگوائے گئے تھے۔ جہاں پر موجود بھنگ کے پودے پولیس نے تلف کر دیے۔

جبکہ علاقہ مکینوں کےمطابق، بیروزگاری اور غربت کے باعث اہل محلہ، اس غیر قانونی عمل کیلئے مجبور ہیں۔ اندلس صوبہ کے اعلی سرکاری حکام نے اس علاقہ میں مزید کچھ دنوں تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ بجلی کی بھاری طلب اور منشیات کی کاشت کو ختم کیا جاسکے۔