yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قدرت کا انصاف

MH Kazmi June 1, 2017 1 min read
Sovereignty justice
Share this:

اُس کے منہ سے نکلا ہوا فقرہ آتش فشاں کی طرح پھٹا اور میرے اندر دھواں بھر گیا ‘مجھے لگا جیسے کسی نے میرے سانس کی نالی پر ہا تھ رکھ دیا ہو ‘میرے دیدے حیرت سے پھیل گئے میں نے بے یقینی کے عالم میں اُس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا اور پوچھا بی بی آپ کیا کہہ رہی ہو ‘مجھے اپنی سماعت پر بلکل بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ ایک ماں اپنی جوان بیٹی کے ساتھ میرے پاس آکر یہ بات کریگی وہ اپنی بیٹی کے لیے دعا نہیں بد دعا مانگنے آئی تھی اُس کی بد دعا سے اُس کی بیٹی کی جان بھی جا سکتی تھی لیکن اُس نے دوبارہ بھی وہی بات کی جسے سن کر میرے ہو ش و حواس اُڑ گئے تھے میں پچھلے دو عشروں سے ہزاروں لو گوں سے مل چکا ہوں ایسا کیس میرے پاس آجتک نہیں آیا تھا۔

پہلی بار کسی نے ایسا سوال کیا تھا پہلی بار کسی نے کسی کی موت کی دعا کا کہا تھا انسانی جان قدرت کا انمو ل تحفہ ہے جس کی بقا کے لیے انسان ہر حد سے گزر جاتا ہے لیکن یہاں تومعاملہ یکسر مختلف نظر آرہا تھا یہاں کسی کے جینے کی بجا ئے مو ت کی خواہش کی جا رہی تھی اور وہ عورت اپنی اس بات یا ضد پر چٹان کی طرح کھڑی تھی۔ میں اپنے گا ئوں آیا ہوا تھا اور حسب معمول لوگوں سے مل رہا تھا کہ یہ ماں بیٹی ملا قاتیوں میں بیٹھی نظر آئیں جب یہ میرے پا س آئیں تو ماں نے کہا ہم علیحدگی میں با ت کر نا چاہتی ہیں ‘میں نے کمرہ خا لی کرا یا تو ادھیڑ عمر عورت اِدھر اُدھر دیکھ کر اچھی طرح تسلی کر کے کہ کو ئی اُس کی با ت سن تو نہیں رہا میرے پاس آکر سر گو شی کے انداز میں بو لی میری بیٹی حاملہ ہے آپ دعا کریں اِس کا بچہ مر جا ئے یہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی مو ت کا ذائقہ چھک لے ‘مجھے کو ئی ایسا تعویز یا ورد بتا دیں جس کے کر نے سے اِس کا بچہ پیٹ کے اند ر ہی مر جا ئے ‘میں نے اُسے سمجھا یا کہ اِس طرح تو تمہا ری بیٹی کی جان بھی جا سکتی ہے تو وہ بو لی کو ئی با ت نہیں اگر یہ بھی مر تی ہے تو خیر ہے اِس بچے کو مر نا چاہیے ‘میں نے اُس اللہ رسول ۖ کے فرمان بتا ئے کہ یہ قتل ہے لیکن وہ بضد تھی کہ بچہ مر نا ہی چاہیے میں جب خوب اُس کو مذہبی طو ر پر ڈرا اور سمجھا چکا تو وہ بو لی یہ نا جا ئز بچہ ہے یہ بن بیا ہی ماں ہے یہ حرام کا بچہ ہے کیونکہ میں کسی بھی طو ر پر اُس کی با ت نہیں مان رہا تھا ِس لیے اُس نے مجھے قائل کر نے کے لیے اپنی داستان غم اسطرح سنا ئی کہ گا ئوں کے قریب ہم ایک اینٹوں کے بھٹے پر کئی سالوں سے مزدوری کر تے ہیں ہم صدیوں سے جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

بھٹہ مالکان ہمیں جانوروں کی طرح ہانک کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر تے رہتے ہیں ہما رے مرد ان پڑھ جاہل ہیں جو ایڈوانس قرضہ لے کر خو د کو اِن کے غلام بنا لیتے ہیں علم تہذیب پڑھا ئی لکھا ئی ہم سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہیں مذہب اللہ رسول کا بھی ہم نے صرف نام ہی سن رکھا ہے ہم بھٹہ ما لکان کے زر خرید غلام ہیں اِن کو ہما ری زندگیوں اور جسموں پر مکمل اختیار حاصل ہے ہم جس بھٹے پر کا م کر تے ہیں اُس کا مالک شروع سے شرابی زانی ہے اِس کی نظر جس پر پڑ جا ئے وہ اِس کا غلام ‘جس عورت کی شکل و صورت اچھی ہو تی ہے اس کے بھاگ جا گ جا تے ہیں اُس کو مزدوری کے بغیر اچھے پیسے دے دئیے جا تے ہیں پہلے تو یہ میرا عاشق تھا میرے جسم سے کھیلتا رہا پھر جب میری بیٹی جوان ہو ئی تو یہ اِس کی نظر اِس معصوم پر پڑ گئی میں نے کئی با ر سمجھا یا کہ یہ تو تمہا ری بیٹیوں جیسی ہے اور کیا پتہ یہ تمہا ری ہی بیٹی ہو لیکن یہ شراب کے نشے میں دھت مذہب اخلا قیات کی دھجیاں اڑاتا میری بیٹی کی عزت سے کھیلتا رہا اِسکا طریقہ واردات یہ ہے کہ جو اِس کو پسند ہو اُس کے مرد کو کام کے لیے با ہر بھیج دیتا ہے اور یہ خو د اُس گھر کا مالک بن کر عزت و آبرو سے سرِ عام کھیلتا ہے۔

Bhutta Workers

Bhutta Workers

ہمارے مردوں کو بھی اِس کا پتہ ہو تا ہے لیکن اُن میں بھی غیرت نام کی نہیں ہے ایسے بھٹہ مالکان نے اپنی سلطنت بنا رکھی ہو تی ہے سینکڑوں عورتیں مرد اِن کے غلاموں میں شامل ہو تے ہیں اگر کبھی ہم بھا گنے کی کو شش کریں تو ہمیں بھٹوں کی چمنیوں میں زند ہ جلا دیا جاتا ہے یا جانوروں کی طرح با ندھ کو جوتوں سے ما را جا تا ہے تا کہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو اگر کبھی ہم بھاگ جانے میں کا میا ب ہو بھی جائیں تو یہ اپنے اثر رسوخ کے بل بو تے پر ہمیں پکڑلا تے ہیں اور پھر ہمیں زنجیروں سے باندھ دیا جا تا ہے ہمیں ایسی در د ناک سزائیں دی جاتی ہیں کہ دوبار ہ کسی کو بھا گنے کی جرات نہ ہو اُس عورت کی داستان میری سما عتوں میں شگا ف ڈال رہی تھی میرے جسم کا انگ انگ آنکھ بن کر اشکبار ہو رہا تھا طا قتور ظالم اور کمزور اِس فرق کی ہولناکی میرے جسم کو ادھیڑ رہی تھی میرے جسم پر انگارے چل رہے تھے میں نے اُس عورت کو حو صلہ دلا سا دے کر بھیج دیا بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ ادھر ادھر دکھے کھا تی رہی پھر آخر وہ بچہ دنیا میں آکر بھٹہ ما لک کے غلاموں میں اضا فہ کر گیا ا ِ س عورت کی داستان غم خنجر بن کر میرے دل میں پیو ست ہو چکی تھی اگلے دن میں نے اپنے ایک دوست کو پکڑ ااور اُس بھٹہ مالک کے پا س ہم چلے گئے وہی بو سکی کا سوٹ راڈو گھڑی اور پیجا رو ‘وہ اپنی مسند شاہی پر فرعون بن بیٹھاتھا ہمارے جانے پر بھی وہ کسی گھر سے ہی بر آمد ہوا اُس کے چہرے کے تا ثرات بتا رہے تھے کہ وہ رنگ رلیاں منا رہا تھا وہ مجھے تھو ڑا بہت جانتا بھی تھا بہت خو ش ہوا اور آنے کی وجہ پو چھی تو میں نے زنا اور ظلم پر لمبا چوڑا لیکچر دے ڈالا ‘میری لمبی چوڑی تقریر کے بعد وہ بو لا بھٹی صاحب آپ کب سے مولوی بن گئے ہیں تو میں نے آخری تیر چلا یا اور یہ کہہ کر واپس آگیا کہ قدرت کا اصول ہے جیسا کر و گے ویسا بھرو گے اِس لیے اُس دن سے ڈرو جب تمہار ی با ری آئے گی تو وہ نا گوار لہجے میں بو لا ایسا کبھی نہیں ہو گا۔

میں واپس تو آگیا لیکن وہ بن بیا ہی بیٹی پھانس بن کر میرے دل میں اُتر چکی تھی میں جب بھی کسی بھٹے کے پاس سے گزرتا مجھے کئی مائیں بیٹیا ں بے یا رومددگار مدد مدد پکارتی نظر آتیں قافلہ شب و روز چلتا رہااور کئی سال بیت گئے اور پھر خدا ئے بز رگ و بر تر کو ہمیشہ کی طرح مجھ پر رحم آیا اور بھٹہ مالک کا انجام میری زندگی میں لا یا ‘ایک رات میں سو رہا تھا تقریبا رات 1 بجے زور سے دروازے پر دستک ہو ئی میں نے دروازہ کھولا تو میرے سامنے میرا وہی دوست اسی بھٹہ مالک کے ساتھ کھڑا تھا میں دونوں کو اندر لایا تو حیران رہ گیا بھٹہ مالک برسوں کا بیما ر اور بو ڑھا لگ رہا تھا بالوں میں کلر نہ لگا نے سے بڑھا پا جگہ جگہ سے چھلک رہا تھا بو سکی کا چمکیلا سوٹ میلا اور سلوٹوں سے بھرا ہوا تھا چہرے پر زندگی کی بجا ئے قبر ستان کی ویرانی نظر آرہی تھی ایک ایسا شخص جو سینکڑوں میل سلگتے صحرا پر چل کر آیا ہو بھٹہ مالک نے میرے سامنے ہا تھ جو ڑ دئیے پرو فیسر صاحب مجھے اللہ سے معافی لے دیں میرے پو چھنے پر دوست نے بتا یا کہ ایک مہینہ پہلے اس کی جوان بیٹی کسی کے ساتھ بھا گ گئی ہے اُس کمی نے اِس کی بیٹی اور اپنی قابل اعتراض سینکڑوں تصویریں بنا کر گا ئوں کی گلیوں میں پھینک دی ہیں یہ منہ چھپا تا پھر رہا ہے تو بہ کے طو ر پر بھٹہ بیچ دیا گا ئوں چھوڑ کر کسی دوست کے ڈیرے پر رہتا ہے۔

بھٹہ مالک زارو و قطار رہ رہا تھا کہ کسی طرح میری بیٹی مجھے واپس مل جا ئے کمر ہ اُس کی آہوں سسکیوں چیخوں سے گو نج رہا تھا اور میں سوچ رہا تھا کہ خدا کا ئنات بنا کر بیٹھ نہیں گیا اُس کی لا ٹھی حر کت میں آتی ہے اور پھر بھٹہ مالک روتا چلا تا چلا گیا چند دن بعد ہی اُس نے ذلت اور شرم کی زندگی سے تنگ آکر خود کشی کر لی اور ہمیشہ کے لیے زانیوں کے لیے نشان عبرت بن گیا تو مجھے وہ واقعہ یا د آگیا حسین بن قاسم خلیفہ وقت عبا سی کا وزیر تھا خلیفہ نے نا راض ہو کر اُس کو معزول کر دیا اور ابن مقلہ کو اُس کی جگہ لگا دیا ابن مقلہ نے حسین بن قاسم کو قتل کرا دیا اور اُس کا سر عجائب گھر میں رکھوا دیا بعد میں جب راضی خلیفہ بناتو اُس نے کسی وجہ سے نا راض ہو کر پہلے ابن مقلہ کو قیدی بنایا پھر اُس کا ہا تھ کا ٹ دیا جب متقی کا زما نہ آیا تو وہ ایک دن عجا ئب گھر میں گیا تو وہا ں ایک طبق دیکھا جس میں ایک سر اور ایک ہا تھ رکھا ہوا تھا اور پا س کی ایک کا غذ پر لکھا تھا یہ حسین بن قاسم کا سرہے دوسرے کاغذ پر لکھا تھا یہ وہ ہا تھ ہے جس نے یہ سر کاٹا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Encircling tight surrounding captain
Previous Post کپتان کے گرد گھیرا تنگ
Next Post فرشتہ
Angel

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.