counter easy hit

جنوبی افریقہ نے کیویز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

South Africa

South Africa

ڈربن : جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 283 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز چونسٹھ اور وکٹ کیپر وین ویک اٹھاون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مشکل ہدف کے تعاقب میں کیویز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم انچاس اوورز میں 221 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ ویزا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے دو ایک سے ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔