counter easy hit

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے ٹی وی اداکار متحرک ہیں، بشریٰ انصاری

 Bushra Ansari

Bushra Ansari

لاہور : اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر جب برا وقت آیا تو اس وقت انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں کو ٹی وی اسکرین نے جگہ دی اور اب فلم انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے بھی ٹی وی کے اداکار سب سے زیادہ پیش پیش ہیں۔

جس میں میری آنے والی فلم ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ میں صرف جاوید شیخ ایسے سینئر اداکار ہیں جو فلموں سے ٹی وی کی طرف آئے مگر ان کا بنیادی تعلق بھی ٹی وی سے جوڑا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ میں ٹی وی کے اداکاروں میں ہمایوں سعید ، احمد علی بٹ ، عائشہ خان مہوش حیات ، ثروت گیلانی ، واسع چوہدری ، حمزہ عباسی ، سوہائے ابڑو شامل ہیں ان سب فنکاروں کا پہلا تعارف ٹی وی ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ کراچی فلم انڈسٹری کی جانب سے بھرپور سرمایہ کاری کے ساتھ مسلسل فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔