counter easy hit

جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے شکست

South Africa

South Africa

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اڑتیسویں اوور میں دو سو چار رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی، عمران طاہر ون نے سات وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کی کمر توڑ دی
سینٹ کٹس (یس اُردو) سہ ملکی کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ایک سو انتالیس رنز سے شکست دے دی ، عمران طاہر ون ڈے میں سات وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقن باؤلر بن گئے ۔سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کے ایک سو دس رنز کی بدولت مقررہ پچاس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو تینتالیس رنز بنائے ۔ ڈو پلیسی نے تہتر رنز اور ڈی کوک نے اکہتر رنز بنائے ۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اڑتیسویں اوور میں دو سو چار رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کی کمر توڑ دی ۔ انہوں نے پینتالیس رنز کے عوض سات کھلاڑی آؤٹ کئے اور نہ صرف انسٹھ میچوں میں وکٹوں کی سنچری بنائی بلکہ ون ڈے میں سات وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقن باؤلر بھی بن گئے ۔ بہترین باؤلنگ پر عمران طاہر کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا