counter easy hit

عمر بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی: سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

چار فلم ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی اور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئنز میں سے ایک، سونم کپور نے گزشتہ روز 9 جون کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائی۔
ممبئی: (یس اُردو) شاندار فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ تیکھی، دوٹوک اور بے لاگ گفتگو بھی سونم کپور کی وجہ شہرت ہے۔ تاہم ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہ دیگر سلیبرٹیز کی طرح صرف دوسروں کے متعلق کھری اور صاف باتیں نہیں کرتیں بلکہ اپنی زندگی کے متعلق بھی بیشتر سچ بے دھڑک بول دیتی ہیں۔سونم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں 31 سال کی ہوں اور کسی کو بھی اپنی عمر بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی۔ سونم کا کہنا تھا کہ میں اپنی سالگرہ کے دن بھی کام کرنے کو اپنے لئے خوش قسمتی تصور کرتی ہوں۔ کیوںکہ ہر گزرنے والا سال میرے لئے بہتر ثابت ہوتا ہے۔