counter easy hit

سوناکشی سنہاکا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

Sonakshi snhaka

Sonakshi snhaka

ممبئی……بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے نیل پالش لگانے کے عالمی ریکارڈ میں شامل ہوکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ممبئی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین کی سب سے بڑی تعداد نے جمع ہو کر اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگائی۔مقابلے میں تمام خواتین سمیت سوناکشی سنہا نے بھی شرکت کی اور اپنے ناخنوں کو پینٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرنا چاہتی تھی اس لئے آج کا دن میرے لئے بہت خاص ہے۔