counter easy hit

سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Sonakshi Sinha and Sidharth Malhotra will look for the first time togetherسوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا کی تھرل سے بھرپور بالی ووڈکی نئی فلم اتفاق کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ابھے چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1969 میں بننے والی راجیش کھنا کی فلم اتفاق کا ری میک ہے۔ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اکشے کھنا، راج کمار راؤاور سوشانت سنگھ شامل ہے۔ فلم اتفاق3’نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔