counter easy hit

بیٹا ہو گا یا بیٹی؟ اس کا انحصار کس بات پر ہوتا ہے ؟ بڑے کام کی تحقیق

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جوں جوں ٹیکنالوجی میں جدت آ رہی ہے لوگوں کی زندگیاں اتنی ہی آسان ہو رہی ہیں یہاں تک کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی کچھ لوگ ڈاکٹرز کے پاس جا کر پتہ کروا لیتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی ہو گی یا بیٹا؟ تاہم ایک برطانوی

نک جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو ۔۔۔۔۔ پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر نک جونز کے بارے میں انتہائی رومانٹک انکشاف

تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق لڑکا پیدا ہو گا یا لڑکی کا اس کا انحصار باپ کے جینز میں ہوتا ہے۔ اس طبی تحقیق میں سینکڑوں خاندانوں کے شجرہ نسب کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا۔ نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مردوں کے ہاں زیادہ بیٹوں یا بیٹیوں کی پیدائش کا موروثی طور پر منتقل ہونے والے جینز سے تعلق ہے۔ اگر ہم اسے آسان الفاظ میں بتائیں تو ایسا مرد جس کے زیادہ بھائی ہوں، اس کے گھر بیٹوں کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ زیادہ بہنوں والے بھائی کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں شامل سائنسدانوں کے مطابق مردوں میں موروثی طور پر یہ صلاحیت منتقل ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 927 خاندانوں کے شجرہ نسب کا تجزیہ کرکے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کی معلومات حاصل کی گئی۔سائنس ڈیلی نامی ویب سائٹ کے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے یا لڑکی پیدائش کا امکان موروثی ہوسکتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ مردوں کے زیادہ بیٹے ہوتے ہیں جن کے بھائی زیادہ ہوں، اگر اس سے الٹ ہو تو بیٹیوں کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ مرد ہی کسی بچے کی جنس کا تعین کرتے ہیں یعنی انکے سپرم میں موجود ایکس یا وائے کروموسوم ہوتے ہیں اگر ایکس کروموسوم ماں کے ایکس کروموسوم سے ملتا ہے تو بیٹی (2 ایکس کروموسوم) کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ وائے کروموسوم ماں کے ایکس کروموسوم سے ملتا ہے تو لڑکے کی پیدائش ہوتی ہے۔اس تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ مردوں کے سپرم میں زیادہ ایکس یا وائے کروموسومز کی موجودگی جینز کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ایک جین جو 2 حصوں پر مشتمل ہو جن کو ایلیل بھی کہا جاتا ہے ماں اور باپ سے الگ الگ بچے میں منتقل ہوتا ہے یعنی مرد دو مختلف قسم کے ایلیل لے کر پھرتے ہیں جو ممکنہ طور ایک جین کے تین امتزاج (ایک ایم ایم، دوسرا ایم ایف اور تیسرا ایف ایف) کا باعث بن سکتے ہیں جو ایک اور وائے کروموسوم کی شرح کو کنٹرول کرتا ہے۔جن مردوں میں ایم ایم ہوتا ہے، ان میں وائے کروموسوم زیادہ ہوتا ہے اور بیٹوں کی زیادہ کا امکان زیادہ ہوتا ہے، دوسرا ایم ایف یکساں مقدار میں ایکس اور وائے کروموسوم بناتا ہے اور بیٹوں اور بیٹیوں کی مساوی تعداد کا امکان بڑھتا ہے۔ تیسرا ایف ایف زیادہ ایکس کروموسوم بناتا ہے جس سے بیٹیوں کی پیدائش کا امکان زیادہ بڑھتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ جین والدین سے بچوں میں منتقل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کے ہاں زیادہ بیٹوں کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ کچھ کے ہاں زیادہ بیٹیوں کی، اور اس سے ہی مردوں اور خواتین کی آبادی میں توازن کی ممکنہ وضاحت بھی ہوتی ہے۔

SON, OR, DAUGHTER, WHAT, WILL, BE, BORN, NEW, RESEARCH, CAME, INTO, BEING, VERY, USEFUL, TO, PARENTS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website