yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فرزند ملتان کی بے چینی

Yes 1 Webmaster October 17, 2015 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Shah Mehmood Qureshi

تحریر: عبدالرزاق چودھری
ان دنوں شاہ محمود قریشی کے حوالے سے میڈیا میں خبر گرم ہے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑنے پر غو رکر رہے ہیں۔اگرچہ اس خبر پر تصدیق کی مہر تو ثبت نہیں ہوئی لیکن واقفان حال کا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔سیاست کے سربستہ رازوں،وارداتوں اور گھاتوں سے شناساصاحب بصیرت لوگوں کا استدلال ہے کہ جب سے سابق گورنر چودھری سرور تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوے ہیں شاہ محمود قریشی کچھ بجھے بجھے اور بے چین نظر آتے ہیں۔

اس ساری صورتحال کے تناظر میں میری سوچوں کی پرواز ماضی کے دھندلکوں میں سیر کو چل پڑی اور نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی سے ناراض ہوے۔اقتدار کو شان بے نیازی سے ٹھوکر مارتے ہوے پیپلز پارٹی سے دیرینہ سیاسی رشتے کو منقطع کر کے نئے سیاسی پلیٹ فارم کی تلاش میں سرگرداں ہو گئے۔یہ وہ وقت تھا جب شاہ محمود قریشی کے پاس یہ آپشن موجود تھا کہ وہ دو مقبول پارٹیوں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں جب چاہیں عزت و وقارکے پیرہن میں شمولیت اختیار کر لیں کیونکہ ان دنوں مذکورہ سیاسی جماعتیں شاہ محمود قریشی کی راہ میں آنکھیں بچھائے کھڑی تھیں اور شاہ محمود کو اپنی جماعت کا حصہ بنانے کے لیے مضطرب بھی تھیں۔شاہ محمود قریشی نے کچھ دنوں کی سوچ بچار کے بعد قومی سیاسی افق پر ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو ترجیح دی اور یوں جنون کا باقاعدہ حصہ بن کر نئے پاکستان کی تخلیق کا گیت گانے والوں کی کشتی میں سوار ہو گئے۔

جب شاہ محمود تحریک انصاف کے ہمسفربنے تو اس وقت تحریک انصاف کے دامن میں قد آور سیاستدان نہ ہونے کے برابر تھے یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے شاہ صاحب کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور قریشی صاحب پارٹی کے ہر معاملے اور فیصلوں میں کلیدی اہمیت اختیار کر گئے۔اک مدت تک یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا لیکن پھر آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا کارواں بڑھتا چلا گیااوردیگر کہنہ مشق سیاستدان دان بھی چڑھتے سورج کی پوجا کرنے تحریک انصاف کی سیاسی چھتری تلے جمع ہونا شروع ہو گئے اور یہ لامتناہی سلسلہ جہانگیرترین سے ہوتا ہوا چوہدری سرور تک آن پہنچا۔

چوہدری سرور جو ، ن لیگ حکومت کی مرہون منت گورنر کے عہدے پر فائز تھے ن لیگی قیادت سے چند سیاسی نکات پر اختلافات کے سبب گورنر شپ سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ برطانیہ کی پرآسائش طرز زندگی کو چھوڑ کر محض ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لیے پاکستان تشریف لائے ہیں عوامی سطح پر ان کے اس موقف کو بڑی پزیرائی ملی اور ان کے سیاسی قد کاٹھ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور پھر جب وہ تحریک انصاف کی صف میں شامل ہو گئے تو بہت جلد اپنی سیاسی بصیرت کے بل بوتے پر کپتان سمیت کارکنوں کے دل میں گھر کر گئے۔جلد ہی چودھری سرور کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں اور چودھری سرور فعال و متحرک ہو گئے ۔یہی وہ مقام تھا جب شاہ محمود قریشی کو احساس ہونا شروع ہوا کہ چودھری سرور پارٹی میں غیر معمولی حیثیت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور وہ تحفطات کا شکار ہو گئے اور ممکن ہے پچھتا بھی رہے ہوں کہ ن لیگ میں ہوتے تو کم از کم وزیر خارجہ تو ضرور ہوتے۔

اگر شاہ محمود قریشی کے سیاسی کیرئیر کا مختصر سا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ شاہ محمود نے انیس سو تراسی میں بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے کر اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا اور بعد ازاں انیس سو پچاسی میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوے۔ اور کچھ عرصہ بعد مسلم لیگ سے وابستہ ہو گئے ۔شاہ صاحب انیس سو ترانوے میں مسلم لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی سے منسلک ہو گئے۔اور پھر جب دو ہزار آٹھ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بر سراقتدار آئی تو شاہ محمود وزیرخارجہ کے عہدے پر فائز ہو گئے۔دوران وزارت زرداری حکومت سے اختلافات پیدا ہو گئے اوریوں شاہ صاحب کی راہیں پیپلز پارٹی سے جدا ہو گئیں اور انہوں نے نیا سیاسی مسکن تحریک انصاف کی صورت منتخب کیا۔

شاہ محمود قریشی سے متعلق اس وقت افواہیں سر گرم ہوئیں جب عوام الناس نے ان کو حلقہ این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم اور منعقدہ جلسہ عام سے غائب پایا۔اگرچہ انہوں نے اس ضمن میں اپنا موقف پیش کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جس دن جلسہ تھا اسی دن ان کی فسٹ کزن کی نمازہ جنازہ تھی لیکن سیاسی منظر نامے پر گہری نگاہ رکھنے والوں کو ان کا یہ بیان تسلی بخش نہیں لگا اور چہ میگوئیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور یہ افواہ بڑی شدو مد سے پھیلتی جا رہی ہے کہ وہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا سوچ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی ایک زیرک اور جہاندیدہ سیاست دان ہیں۔ان کو اس بات کا یقیناًادراک ہو گا کہ اگر وہ اس موقع پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیارکرتے ہیں تو ان کی سیاسی حیثیت کیا رہ جائے گی ۔اور وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ سیاسی قلا بازیاں کھاتے سیاستدانوں کو عوام پسند کرتی ہے اور نہ ہی سیاسی جماعتوں میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے اگر تو قریشی صاحب نے تحریک انصاف اقتدار کے حصول کے لیے جوائن کی تھی پھر تو وہ پچھتاوے کے انگاروں پر لوٹ رہے ہوں گے او ر کف افسوس مل رہے ہوں گے کہ انہوں نے تحریک انصاف کیوں جوائن کی اگر وہ ن لیگ کی صف میں شامل ہو جاتے تو آج کم از کم وزیر خارجہ تو ضرور ہوتے۔

اگر نظریے کی پیروی میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہوے ہیں تو پھر تحمل،بردباری اور سیاسی بصیرت جو ان کا طرۂ امتیاز ہے کے سلسلہ کو جاری رکھیں۔اور اگر جذباتی کیفیت ان پر غالب آ گئی اور پارٹی کو الوداع کہہ بیٹھے تو ان کا حال بھی جاوید ہاشمی جیسا ہو گا جو ادھر کے رہے نہ ادھرکے۔شاہ محمود قریشی کو صائب مشورہ ہے کہ وہ جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر مناسب وقت کا انتطار کریں حالات کسی بھی وقت ان کی حسب منشا رخ بدل سکتے ہیں اور اگر وہ تحریک انصاف کا دامن چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے تو وہاں انہیں ہمیشہ شک کی نگاہوں سے دیکھا جائے گا اور جو مقام،مرتبہ اور حیثیت انہیں تحریک انصاف میں حاصل ہے اس کو بھی ترستے رہیں گے۔شاہ صاحب چشم بینا کے حامل سیاستدان ہیں امید ہے جو بھی سوچ رہے ہوں گے اس کا منطقی نتیجہ مثبت ہی ہو گا۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر: عبدالرزاق چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post وہ صبح کبھی تو آئے گی
Next Post الطاف حسین کو عمر قید ۔۔۔اصل وجوہات کیا۔۔!
Altaf Hussain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.