yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کچھ توجہ اس طرف بھی

MH Kazmi April 11, 2017 1 min read
Some attention to these side
Share this:

ملک بھر میں پھیلی حالیہ دہشت گردی کی لہر سے ہر شخص پریشان ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا کوئی مستقل حل نکالا جائے۔ اور ظاہری سی بات ہے کہ حکومت کو اس سے زیادہ پریشانی ہے کہ ملک میں امن و امان قائم کرنا انکی قومی زمہ داری ہے۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے گاہے بگاہے تمام جماعتوں کی مجلس مشاورت بھی بلائی جاتی ہے جس میں تمام جماعتیں چاہے وہ مذہبی جماعتیں ہوں یا سیاسی جماعتیں وہ اس دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کا عندیہ دیتی نظر آتی ہیں۔

اور اسی ضمن میں پھر کبھی فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آتا ہے تاکہ انصاف تک بروقت رسائی حاصل کی جا سکے چونکہ ہمارا مروجہ عدالتی نظام کو اس قابل نہیں سمجھا جاتا کہ وہ بروقت فیصلہ سنا سکے۔ کبھی نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں نیا قانون لایا جاتا ہے۔ کبھی سی ٹی ڈی کی صورت میں نیا سکیورٹی ادارہ تشکیل پاتا ہے اور کبھی آپریشن ضرب عضب اور کبھی آپریشن ردالفساد لانچ کیا جاتا ہے۔ غرضیکہ ہر کوئی اپنی سی کوشش کرتا ہے اس عفریت کو ختم کرنے کی کہ اس لہر نے معصوم بچوں کو چھوڑا نہ ہی مقدس مذہبی مقامات کو۔ یہاں ان سب باتوں کے پس منظر میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا دہشت گردی ہے کیا؟ اور اسے کون پھیلا رہا ہے۔

اگر ہم عمومی تاثر کی بات کریں تو بین القوامی طور پر مسلمان دہشت گرد ہیں اور اسلامی مراکز دہشت گردی کا منبع ہیں۔ اور اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان میں دہشت گردی کو مدرسہ اور مولوی سے جوڑ رکھا ہے ۔ اس میں ان طبقات کا قصور بھی ہے کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے دہشت گردی کو ہوا بھی دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ہمیں اس کے علاوہ دہشت گردی نظر نہیں آتی یا ہم نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے۔

حالیہ دنوں میں ہونے والی ایک سنگین واردات جو کہ دہشت گردی اور بربریت کی وحشیانہ مثال ہے، ہم اس سے کیوں صرف نظر کر رہے ہیں؟ عبدالوحید نامی الیکشن کمیشن کے ایک سابقہ آفیسر جو کہ ایک جعلی پیر بنا بیٹھا تھا۔ اس نے کیا ادھم مچایا ہے کہ 20 افراد کو مذہبی جنونیت کے نام پر وھشیانہ انداذ مین قتل کر دیا اور اپنے جرم پر اس طرح سے پردہ ڈال رہا ہے کہ میں انھیں دوبارہ زندہ کروں گا۔ اور ہماری قوم کی کم عقلی، جہالت اور ضعیف الاعتقادی کی انتہا دیکھیں کہ ابھی تک لوگ اسے پیر کی کرامت سمجھ رہے ہیں۔اور اس وقت تک لوگون کی عقل سے پردہ نہیں اٹھا جب تک چار لوگوں نے بھاگ کر جان نہیں بچائی۔
آیا۔۔۔۔ کیا ان درباروں اور دیگر مقامات پر جو کچھ ہوتا ہے۔

کیا وہ ہماری آنکھوں سے ہمارے اداروں سے اور ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں سے اور ہماری حکومت سے اوجھل ہے؟کیا ہمیں علم نہیں کہ مذہب کے نام پر یہاں کیا خرافات ہوتی ہیں؟کیا ان جگہوں پر سر عام نشہ آوراشیاء استعمال نہیں کی جاتیں؟کیا وہاں ایسے لوگ نہیں پائے جاتے کہ جن کا کوئی اتا پتا نہیں ہوتاکہ یہ کہاں سے آئے ہیں اور کون ہیں؟کیا ان جگہوں پر موجود پیرمذہب کا لبادہ اوڑھ کرسادہ لوح اور ضعیف الاعتقاد لوگوں کو لوٹ نہیں رہے ہوتے؟ اور ستم بالا ستم یہ ہے کہ ہماری عوام ان لوگوں سے بارہالٹنے کے بعد بھی ان کا ہی گن گاتی ہے۔اور حکومت وقت اور سکیورٹی ایجنسیاں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے بیٹھی ہیں؟ کیا ان مقامات پر ایکشن پلان نافذالعمل نہیں ہے؟کیا ان مقامات پر آپریشن ردالفساد کی ضرورت نہیں ہے؟کیا ان مقامات پر بیٹھے پیروں ،گدی نشینوں،مجاوروں،خلیفوں اور مستقل قیام پذیر مریدوں کے کوائف اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟جس طرح آج مسجد بنانے کیلئے این او سی  لینا اور رجسٹریشن کرانی ضروری ہے کیا ان مزاروں کیلئے کوئی ایسا قانون نہیں ہے؟ جس کا جہاں دل چاہے وہاں اپنی دکان کھول کر بیٹھ جائے۔

Security

Security

مساجد اور مدارس نے آج اپنی سیکیورٹی کو سخت کر کے کوئی ایسا خلاء نہیں رہنے دیا کہ جس میں سے کوئی ایسے شر پسند عناصر داخل ہو کر ان مقامات کو اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر سکیں، لیکن ہمارے ادارے ان مزاروں اور درباروں سے چشم پوشی کر کے شر پسند عناصر کو کھلی پناہ گاہ نہیں مہیا کر رہے؟آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کرے تاکہ آئندہ کوئی عبدالوحید پھر سے ظلم و بربریت کا بازار گرم نہ کر سکے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
But we do not shy
Previous Post شرم ہم کو مگر نہیں آتی
Next Post میٹرو کیس کا فیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، سپریم کورٹ
Panama Case JIT: State Bank and SECP name rejected

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.