counter easy hit

تحریک انصاف کا پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کا اعلان

solidarity PIA employees

solidarity PIA employees

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ملازمین نے نہیں حکومت نے کی
ملتان (یس اُردو) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ائی اے میں اربوں روپے کی کرپشن ملازمین نے نہیں بلکہ حکومت نے کی اور اسی لیے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلیے بھرپور احتجاج کریں گے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گیس بحران کے باوجود حکومت نے 38 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر حکمران جماعت متضاد بیانات دے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے جس پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی ذیادتی ہے جس پر نیب کو بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنا چاہیے لیکن تمام صورتحال میں نیب کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں بہت سی قوتیں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہیں جس کے تناظر میں عزیر بلوچ کی جانب سے بہت سے حقائق بھی سامنے آچکے ہیں جس پر سیکورٹی اداروں کو تحقیقات کا دائرہ کا ر مزید وسیع کر نا چاہیے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت سے ہندوستان پر دباو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔