counter easy hit

اسلام آباد :جناح ایونیو پر کار کو حادثہ ، تین افراد زخمی

Islamabad accident

Islamabad accident

کار کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، ریسکیو اہلکاروں نے کار کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا ، ڈرائیور کی حالت تشویش ناک
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد میں جناح ایونیو پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد کار میں پھنس گئے جنہیں زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکال لیا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح ایونیو پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محکمہ ریونیو راولپنڈی کے افسر سجاد بخاری ، ان کی اہلیہ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ۔ گاڑی مکمل طور پر پچک جانے کی وجہ سے تینوں افراد کار میں پھنس گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے جس کے بعد تینوں افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے