counter easy hit

سلوواکیہ: قبریں کھودنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

Slovakia held interesting than the exhumations

Slovakia held interesting than the exhumations

سلوواکیہ کے شہر ٹرینسن میں گزشتہ روز گورکنوں کے درمیان قبریں کھودنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 11ٹیموں نے شرکت کی اور تیزی کے ساتھ قبریں کھودتے نظر آئے۔

انوکھی نوعیت کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے آئیں 11ٹیمیں، جس میں ہر ٹیم میں دو گورکن شامل کئے گئے تھے۔ درست انداز میں تیزی کے ساتھ قبر کھودنی تھی۔

اسٹارٹ کے اشارے کے ساتھ ہی گورکنوں نے بیلچوں سے قبریں کھودنا شروع کردیں اور جی جان سے مختصر ترین وقت میں سب سے بہترین قبر کھودنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

لیکن اسی شہر سے تعلق رکھنے والی گورکن کی ایک ٹیم نے صرف54منٹ میں پھرتی کے ساتھ 1.5میٹر گہری، 2میٹر لمبی اور 90سینٹی میٹر چوڑی قبر کھود کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے اس مقابلے کا انعقاد گورکنوں کو ان تنگ مقامات پر قبر کھودنے کی تربیت فراہم کرنا ہے، جہاں مشینوں کے ذریعے قبر بنانا ممکن نہیں ہوتا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website