counter easy hit

وزیراعظم آج گوادر پورٹ میں پہلا تجارتی کارگو روانہ کرینگے

He will leave at the first commercial cargo in Gawadar Port today by PM

He will leave at the first commercial cargo in Gawadar Port today by PM

وزیراعظم نواز شریف آج گوادر کا دورہ کریں گے اور گوادر پورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کرنے کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔

پہلا میگا تجارتی کارگو قافلہ چین سے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل حفاظت اور نگرانی میں گوادر پہنچ چکا ہے۔ جو آج گوادر پورٹ سے اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہوگا۔

وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق یہ آغاز ہے ترقی کے اُس سفر کا جس کاانتظار سالہا سال سے کیا جارہا تھا۔ مگر اب یہ سفر رہتے زمانے تک جاری وساری رہے گا۔

پہلا میگا تجارتی کارگو جو آج گوادر سے عالمی منڈیوں کے لیے روانہ ہوگا دُنیا بھر کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان آج بدل چکا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website