counter easy hit

پرچی و میچ جواء کی وجہ سے سینکڑوں جواریے بکیوں کے مقروض ہوگئے

Slide and match hundreds

Slide and match hundreds

ننکانہ صاحب( محمد قمر عباس )پرچی و میچ جواء کی وجہ سے سینکڑوں جواریے بکیوں کے مقروض ہوگئے ، جواء مافیا بااثر ہارنے والے مقروضوں سے پیسوں کی وصولی کیلئے جواء مافیا نے مہم تیز کردی ، پیسے نہ دینے پر مقروضوں کو دھمکیاں ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں پرچی اور میچ جواء کنٹرول نہ کیا جاسکا بکیے کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کے مالک بن گئے ہارنے والے جواریوں کے برتن بکنے شروع ہوگئے خاتون خانہ جواری مردوں کی وجہ سے فاقوں میں مبتلا ہوگئیں مقروض مردوں کی بیگمات کا کہناہے کہ بکیے مسلسل ان کے گھروں کے دروازے کھٹکا رہے ہیں اور پیسوں کا تقاضاکررہے ہیں بہت سی بیگمات کا یہ بھی کہناہے کہ قرض لینے والے بکیے دھمکیاں لگارہے ہیں کہ اگر ہمیں پیسے نہ ادا کیے گئے تو ہم آپ کو گھروں سے نکال کر تالے لگا دیں گے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سینکڑوں مردوں کو جوئے کی لت نے گھیررکھا ہے مقروض ہو چکے ہیں اگر وہ چھوڑنا بھی چاہیں تو بکیے انہیں لالچ دے کے دوبارہ مائل کرلیتے ہیں یہ بھی اسی طرح ہے جیسے جان لیوا نشہ اگر قانون ساتھ دے تو اس قسم کی خرافات ختم کی جاسکتی ہے مگر کیسے بکیوں کی سرپرستی تو سیاسی اور حکومتی انتظامیہ کرتی ہے ننکانہ صاحب کی مذہبی و سماجی تنظیموں نے اپیل ہے کہ ان کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے ۔