yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

غلامی کی عادی قوم کو آزادی کادن مبارک

Yes 1 Webmaster August 13, 2015 1 min read
Pakistan Independence Day
Share this:
Pakistan Independence Day
Pakistan Independence Day

تحریر: عقیل خان
14 اگست پاکستان کا آزادی کا دن ہے۔ یہ آزادی کا دن ( Independenc day ) انتہائی جو ش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947 ء میں برطانیہ اور ہندوؤں سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔ 14 اگست کا قومی تہوار پاکستان میں سرکار ی اور عوامی سطح پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔تمام پاکستانی اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پورے ملک میں ہر طرف سبز ہلالی جھنڈیاں اور پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔شام میں جشن چراغاںمنایا جاتا ہے۔

14 اگست 1947ء کو جب آزادی کی دولت نصیب ہوئی اس وقت رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تھا۔ اس وقت ہم ذات پات، علاقے اور لسانی گروہوں کی بجائے ایک ملت تھے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے تھے ۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر برصغیر کے مسلمان ایک ہوئے جس کے باعث ہمیں الگ وطن ملا۔ لیکن آج وہ جذبہ ہم کو میسرنہیں ۔ ہم نے اللہ کی رسی کو چھوڑ دیا اور صوبائیت، لسانیت اور قومیت کے علم بردار بن گئے ہیں۔ کل ہم نے اللہ سے وعدہ کیا کہ ہمیں ایک الگ خطہ زمین مل جائے تو ہم اس میں اسلام کے مطابق قانون سازی کریں گے اور اسلامی قوانین کا نفاذ کریں گے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامیہ کالج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ:

”ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلا م کے اصولوں کو آزما سکیں”۔ مگر آج ہم اپنے اللہ ، رسول ، کتاب کے ساتھ ساتھ اپنے قائد کے فرمان کو فراموش کرچکے ہیں۔ آج ہم اسلامی اصولوں کی بجائے یہودی کے بنائے ہوئے اصولوں کے تابع ہیں۔ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں نے صرف اللہ کے نام کی خاطر اپناگھر بار، جائیدادیں چھوڑیں، ہزاروں لوگ شہید ہوئے، ماؤں اور بہنوں کی عصمتیں لٹیںصرف اس لئے کہ ایک ایسا خطہ زمین حاصل کیا جائے جہاں اپنے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارسکیں ۔جب لوگ ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تو یہاں پر موجودمسلمان بھائیوں نے ان کوآگے بڑھ کرنہ صرف گلے لگایابلکہ ان کے زخموں پر مرہم بھی رکھا۔

Pakistan Nation
Pakistan Nation

پاکستانی قوم کو 68 واں یومِ آزادی مبارک ہو۔ لیکن یوم آزادی منانے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیں کہ کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ کیا بحیثیت ملک ہم آزاد ہیں کہ اپنی خارجہ پالیسی خود بنا سکیں؟ کیا ہماری پارلیمنٹ اتنی آزاد ہے کہ وہ قیامِ پاکستان اور اسلام کے مطابق قانون سازی کرسکے؟ کیا ہماری افواج اتنی آزاد اور خود مختار ہیں کہ وہ اپنی سرحدوںکی حدود میں گھس کر شہریوں کو قتل کرنے والے ڈرون طیاروں کو تباہ کرسکے؟ قائد کے اس وطن کی خاطر میں تو یہ اشعار ہی پیش کرسکتا ہوں جن میں سب کچھ عیاں ہے۔
بے باکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن
جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈر ہو وہ رزق بڑے شوق سے کھاجاتا ہے مومن

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میںارشاد فرماتے ہیں کہ ” اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو” لیکن بدقسمتی سے ہم نے چھوڑی تو صرف اللہ کی رسی اور دنیا کی تمام رسیاں اور علم کو تھام لیاہے۔ آج ہم تفرقے میں نہیں بہت سے ”تفرقوں ” میں بٹے ہوئے ہیں۔آج ہم ایک مسلمان ہونے کے بجائے وہابی ، دیوبندی ،بریلوی، شیعہ اورسنی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیںاور یہی نہیں ان مسالک میں بھی اپنے اپنے مفادا ت کی خاطر تقسیم در تقسیم ہوتے چلے گئے ۔ پھر انہیں فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کا گلا کاٹتے ہیں۔ کیا اسلام ایک دوسرے کو قتل کرنے کا حکم دیتا ہے؟ مگر ہم اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے اپنے پاکستان (جو تمام دنیا کے لیے اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے اور واقعتاً ہے بھی )میں اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی بجائے کافروں کا طرزعمل اپنا رہے ہیں۔ قائد کے اس دیس میںطے شدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی جارہی ہے، ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، ایک دوسرے کی املاک کو نقصان پہنچا یا جارہا ہے۔بقول شاعر
جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے ذاتوں کے نسب کے اگتے ہیں تہِ سایہ گل خار غضب کے
یہ دیس ہے سب کا مگر اس کا نہیں کوئی اس کے تنِ خستہ پہ تو اب دانت ہیں سب کے

14اگست کے دن پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات ہوتی ہیں۔اس دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے ۔ صدر پاکستان وزیراعظم ،قومی صوبائی وزراء ،بیوروکریٹ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔مگر یہ عہد صرف زبانی کلامی ہوتا ہے اس عہد پر عمل نہیں ہوتا۔ آج پاکستان کوقائم ہوئے 67برس ہوگئے ہیںمگر آج کل جو دور گزررہا ہے وہ میں بیان نہیں کرسکتا۔

Jashn-e-Azadi Pakistan Rally
Jashn-e-Azadi Pakistan Rally

ان تقاریب کے علاوہ نہ صرف صدارتی اور پارلیمانی عمارات پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے بلکہ پورے ملک میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارات پر بھی سبز ہلالی پرچم پوری آب و تا ب سے لہرایا جاتاہے جشن آزادی کی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ریڈیواور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔ ملی نغمے پیش کیے جاتے ہیں۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے نظر نہیں آتے اور ناچ گانے والوں کو ہیروبنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

عوام اپنے حکمرانوں ، سیاستدانوں، بیوروکریٹوں، علماء اکرام، تاجروں، صنعتکاروں اور اساتذہ سے ”قائداعظم کا پاکستان” مانگتی ہے۔ جہاں فیصلے ملک کے مفاد میں ہوتے ہوں۔ جہاں میرٹ کو ہر دوسرے عمل پر ترجیح حاصل ہو۔ جہاں قانون کی پابندی امیر غریب کے لئے یکساں ہو۔ جہاں اسلام کے مطابق زندگی گزاری جائے اور اسلامی قوانین اپنائے جائیں۔ دعا ہے کہ اللہ ہمارے سمیت حکمرانوں کو ہدایت دے کہ وہ پاکستان کو اسطرح کا پاکستان بنا دے جس کا خواب ہمارے قائد نے دیکھا تھا۔ جہاں پر صرف اور صرف اسلام کی حکمرانی ہواور ہر طرف خوشحالی و ترقی ہو۔دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔ آمین

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر: عقیل خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Bilawal Bhutto And Agha Siraj Durrani
Previous Post بلاول بھٹو سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ملاقات
Next Post اکشے کمار کی فلم “سنگھ از بلنگ”کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری
Singh is Biling

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.