counter easy hit

اسکردو :آرمی کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ

Skardu: Free medical camp

Skardu: Free medical camp

اسکردو……اسکردو کے نواحی گاؤں سدپارہ میں پاک آرمی کے زیر انتظام دو روزہ کیمپ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔آرمی میڈیکل کیمپ میں جرنل فزیشن، ڈینٹل سرجن، گائناکالوجسٹ سمیت دیگر شعبوں کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت علاج کیا۔
بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر احسان محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ موسم سرما میں برف باری کے بعد شہر سے منقطع ہونے والے بالائی دیہاتوں کے عوام کو طبعی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔اس موقع پر بریگیڈیئر کمانڈر نے سدپارہ گاؤں کے عوام میں مفت راشن اور بچوں میں مفت کاپیاں،ٹوپیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔