counter easy hit

امن فاؤنڈیشن کے بانی کیلئے عالمی ہیومینیٹرین ایوارڈ

International Humanitarian Award

International Humanitarian Award

کراچی……پاکستان امن فاؤنڈیشن کے بانی عارف نقوی اور چیئرپرسن فائزہ نقوی کو خواتین اور بچوں کی صحت سے متعلق عالمی ہیومینیٹرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کا اعلان بل اینڈ میلنڈا گیٹس انسٹی ٹیوٹ برائے آبادی و افزائشی صحت نے کیا۔ یہ ایوارڈ اس سال پہلی مرتبہ دیا جا رہا ہے۔ ایوارڈ کے ذریعے ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی نجی دولت کو افزائشی اور بچے اور ماں کی صحت میں بہتری کے لیے صرف کیا۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حوزے ریمون نے ایوارڈ دیتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی اور زچہ و بچہ کی صحت کے لیے فائزہ اور عارف نقوی اور ان کی فاونڈیشن کے سُکھ پروگرام کو سراہا۔اس پروگرام کے تحت 77 ہزار شادی شدہ خواتین کی مدد کی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی سمیت مختلف ملکوں میں آرٹ کے فروغ میں بھی اس تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایوارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے کہا کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ خواتین ہی مضبوط خاندان کو جنم دیتی ہیں۔