counter easy hit

محبت کی انوکھی کہانی۔۔!! 61سالہ گلوکارہ نے 26 سالہ نوجوان کے ساتھ ایسا کیا کام کر ڈالا کہ انوکھی پریم داستان ہمیشہ کیلئے رقم ہو گئی

نیویارک(ویب ڈیسک) 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے 26سالہ لڑکے سے تعلق قائم کر لیا، جس کا نام ایلاملک ولیمز ہے۔ دی مرر کے مطابق حیران کن طور پر میڈونا کی عمر ولیمز کے ماں باپ سے بھی زیادہ ہے۔ ولیمز کی والدہ لوری 55سال کی اور والد ڈریو 59سال کے ہیں جو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے سے بہت خوش بھی ہیں۔ ولیمز ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کر رہا ہے۔میڈونا ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں اور ولیمز کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ گزشتہ روز میڈونا نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ کچن میں کچھ بنا رہی ہوتی ہیں اور ولیمز ان کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔ کیپشن میں میڈونا نے لکھا کہ ”میںتم سے بہتر کسی شخص کا سوچ بھی نہیں سکتی جس کے ساتھ میں قرنطینہ میں رہوں۔“اس روز ولیمز کی سالگرہ بھی تھی، چنانچہ پوسٹ میں میڈونا نے ’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘ لکھتے ہوئے ولیمز کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنا یا نہ چھوڑنا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، لوگ محبت کرتے ہیں، شوہر کیساتھ حج پر گئیں تو بارش کی وجہ سے عرفات میں ٰخیمے بھی اکھڑگئے تاہم ادھر ادھر ہونیوالا ان کا سارا سامان ایک اور خاتون نے سنبھال رکھا تھا۔ عائزہ خان گزشتہ روز اداکارہ ریما خان کی رمضان ٹرانسمیشن ’’باران رحمت‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اور شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کی۔ عائزہ خان نے کہا لوگ آپ کو جانچتے ہیں، میں اور دانش پچھلے سال حج پر گئے تھے وہاں جو بھی ملا اس نے بہت محبت دی تاہم کچھ لوگ ہوتے تھے ہمارے ارد گرد جو ایسے دیکھتے کہ حج کرنے کے بعد کیا اب تم شوبز کی فیلڈ چھوڑ دوگی۔عائزہ خان نے کہا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں کوئی چیز لانی ہوگی تو وہ آپ کے کہنے سے نہیں آئے گی وہ آجائے گی بس۔ عائزہ خان نے دوران حج پیش آنے والا ایک واقعہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا جب ہم عرفات کے میدان میں تھے تو وہاں بہت تیز بارش آگئی جس کی وجہ سے ہم لوگوں کے خیمے وغیرہ اکھڑ گئے اور ہمارا سامان اِدھراُدھر ہوگیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website