counter easy hit

بھارت کے ساتھ پرانے حساب کتاب پورے کرنے کاوقت۔۔۔!!! بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات،پاک فوج نے مورچے سنبھال لیے

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ راجھستان سیکٹر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات ملی ہیں، چینی فوج سے مار کھانے کے بعد مودی سرکار اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتی ہے، پاکستان نے بھی جواب دینے کی تیاری کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سرحد کیساتھ راجھستان سیکٹر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی موومنٹ کی اطلاعات ملی ہیں۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت بری طرح بوکھلا چکا ہے۔ چینی فوج کے ہاتھوں لداخ میں مار کھانے اور پھر ایک چھوٹے سے ملک نیپال کی جانب سے بھی آنکھیں دکھائے جانے کے بعد بھارت شدید اندرونی دباو کا شکار ہے۔اس صورتحال میں بھارت سرحد پر پاکستان کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اور کوئی جھوٹی کہانی تراش کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے۔پاکستان کی اعلی سول و عسکری قیادت اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے اور پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے، بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پاک فضائیہ الرٹ پر ہے۔ بھارت کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔عسکری قیادت تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ صابر شاکر کہتے ہیں کہ بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں گزشتہ برس فروری میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے جواب کو ضرور یاد رکھے۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری کے ماہ میں پاک بھارت فضائی جھڑپوں کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور دھمکیوں کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website