counter easy hit

بھارت پاکستان کی امن پسندی کو ہمیشہ اس کی کمزوری سمجھتا رہا ہے ،سردار منموہن سنگھ خالصہ

Singh Khalsa

Singh Khalsa

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )برطانیہ سے آئے ہوئے ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئر مین سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن پسندی کو ہمیشہ اس کی کمزوری سمجھتا رہا ہے ،بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے ،دنیا بھر کے مسلمانوں اور سکھوں میں مثالی تعلقات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر ہندوستان نے پاکستان کی اس امن پسندی کو اس کو کمزوری سمجھا ،انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان سے را کا ایجنٹ کا پکڑے جانا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ ہندوستان نے ابھی تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتا انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور دونوں کو حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہئے