yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’ریپ‘ کے الزام میں شوہر کی رکنیت ختم کرنے پر گلوکارہ نے آسکر کی دعوت ٹھکرادی

Web Editor July 8, 2018 1 min read
Singer rejected Oscar's invitation on the ending of the husband's membership in the case of 'rap'
Share this:

گزشتہ ماہ 26 جون کو فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والے ادارے ‘’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 9288 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکنیت کی دعوت دی تھی۔

اکیڈمی نے بھارت، امریکا، چین اور ایران سمیت فرانس کی شوبز شخصیات کو بھی رکنیت کی دعوت دی تھی۔

اکیڈمی نے فرانس کی جن شخصیات کو رکنیت کا دعوت نامہ بھجوایا تھا، ان میں 52 گلوکارہ و اداکارہ ایمانوئل سیگنر بھی شامل تھیں، جو آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر 84 سالہ رومن پولاسکی کی اہلیہ ہیں۔

لیکن حیران کن طور پر اداکارہ ایمانوئل سیگنز نے آسکر اکیڈمی کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے رکنیت لینے سے انکار کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمانوئل سیگنز نے فرانسیسی نشریاتی ادارے میں آسکر اکیڈمی کے خلاف کھلا خط لکھتے ہوئے ان کی جانب سے رکنیت کی ملنے والی دعوت کو ٹھکرادیا۔

آسکر اکیڈمی نے رواں برس مئی میں ان کے شوہر کی رکنیت معطل کی تھی—فوٹو: فیب فیشن فکس

اداکارہ نے اپنے کھلے خط میں لکھا کہ اگرچہ وہ خود کو ‘فیمنسٹ’ یعنی خواتین کے حقوق کی علمبردار سمجھتی ہیں، تاہم وہ اکیڈمی کی دعوت قبول کرکے اس ادارے کی رکن نہیں بن سکتی، جس ادارے نے ان کے شوہر کی رکنیت معطل کی ہو۔

اداکارہ کا اشارہ اپنے شوہر 84 سالہ فلم ڈائریکٹر رومن پولاسکی کی معطل کی جانے والی رکنیت کی جانب تھا، جن کی ممبرشپ رواں برس مئی میں ختم کردی گئی تھی۔

آسکر اکیڈمینے 84 سالہ فلم ڈائریکٹر کی رکنیت 1977 میں ایک 13 سالہ کمسن لڑکی کا ‘ریپ’ کرنے کے الزام میں ختم کی تھی۔

اگرچہ رومن پولاسکی کو اسی کیس میں 40 سال قبل یعنی 1977 میں ہی 42 دن جیل قید کی سزا ہوچکی ہے، تاہم آسکر اکیڈمی نے پھر بھی پرانے الزام کے تحت ان کی آسکر رکنیت معطل کی تھی۔

اپنے شوہر کی پرانے الزام کے تحت رکنیت ختم کیے جانے پر اداکارہ ایمانوئل سیگنز نے آسکر اکیڈمی کی جانب سے خود کو ملنے والی رکنیت کی دعوت کو مسترد کردیا۔

اس ادارے کی رکن نہیں بن سکتی جس نے شوہر کی رکنیت ختم کی، ادکارہ—فوٹو: جی او ڈی

اداکارہ نے رکنیت کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے شوہر کو بہترین شخص قرار دیا اور کہا کہ جس اکیڈمی نے ان کے شوہر کو آسکر ایوارڈ سے نوازا اسی نے ہی اس کی رکنیت معطل کی اور اب اسی ادارے نے ہی انہیں رکن بننے کی دعوت دی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتیں۔

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈ کی رکنیت کی دعوت کو ٹھکرانے والی فرانسیسی اداکارہ ایمانوئل سیگنز کے شوہررومن پولاسکی کو 2002 میں ان کی فلم ‘دی پیانسٹ’ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

آسکر نے رومن پولاسکی کی رواں برس 3 مئی کو رکنیت ختم کی تھی، اس سے قبل آسکر اکیڈمی نے ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی بھی رکنیت ختم کی تھی۔

66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر بھی 100 سے زیادہ خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کرنے کا الزام ہے، ان کے خلاف امریکی شہر نیویارک کی گرانڈ جیوری میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

گرانڈ جیوری نے ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم اور ریپ کے تحت فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے، اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 10 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے خود کو فیمنسٹ قرار دیا—فوٹو: ویجا
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
There is no sick of panama in MMA, Siraj ul Haq
Previous Post ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں، سراج الحق
Next Post ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے
MQM founder leader Saleem Shahzad died in London

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.