counter easy hit

گلوکار کمار سانو کام نہ ملنے پر بالی ووڈسے ناراض

ممبئی: ایک وقت تھا جب 90 کی دہائی میں کمار سانو کی آواز کے بغیر فلم کو نا مکمل تصور کیا جاتا تھا اور اب صورتحال یہ ہے کہ وہ گزشتہ 5 برس میں چند فلموں میں ہی اپنی آواز کا جادو جگا پائے ہیں۔

Singer Kumar Sanu angry from bollywood on not workingبالی ووڈ ایسی نگری ہے جہاں چڑھتے سورج کی پوجا ہوتی ہے۔ کوئی بھی فنکار اس وقت تک فلمسازوں کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے جب تک وہ عوام میں مقبول ہے جہاں انہیں کچھ نیا ملا وہ پرانے سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں، گلوکار کمار سانو بھی اسی بے وفائی کا شکار ہوئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کمار سانو کا کہنا تھا میں نے بالی ووڈ میں کئی برس لگائے ہیں، لوگوں کامجھے اس طرح سے نظر انداز کرنا نا قابل برداشت ہے ۔ میری بھی عزت نفس ہے ، مجھے یہ ہرگز گوارا نہیں کہ میں کام مانگنے لوگوں کے دروازے پر جاؤں اور ان کی منتیں کروں۔ لوگوں سے کام مانگنے سے بہتر ہے کہ میں اپنی توجہ ذاتی البم اور علاقائی فلموں پر مرکوز کروں۔