counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر بھٹو کے اثاثوں کی تصدیق کا حکم دیدیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی املاک کی وراثت سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر ناظر کو جائیداد کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Sindh High Court ordered verdict of Benazir Bhutto's assetsسندھ ہائی کورٹ میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے 10 برس بعد وراثت سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کو بی بی کے اثاثوں کی تصدیق کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے ناظر سے 19 دسمبرتک رپورٹ تک طلب کرلی۔ فاروق ایچ نائیک کے مطابق بی بی کے بچوں کے عدم اعتراض کا بیان حلفی جمع کرادیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ سابق وزیر اعظم کے 26 لاکھ79ہزار این آئی ٹی یونٹس، سیونگ سرٹیفیکیٹس اور بینکرز ایکویٹی کا پتا چلا ہے جب کہ بے نظیر بھٹونے ورثامیں کسی کا نام درج نہیں کرایا تھا۔ بینظیرکے ورثا میں صرف درخواست گزار آصف زرداری، بلاول بھٹو، بختاور زرداری اور آصفہ زرداری شامل ہیں۔ اثاثے ورثا کے نام منتقل کیے جائیں۔