counter easy hit

فلیپ ہیوز کی موت کے بعد ہی ریٹائر ہوجانا چاہیے تھا، مائیکل کلارک کا اعتراف

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اپنے ساتھی کھلاڑی فلیپ ہیوز کی موت کے بعد ہی ریٹائر ہوجانا چاہیے تھا۔

Should have retired after the death of Phillip Hughes, Michael Clark's confessionسابق کپتان مائیکل کلارک نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اپنے ساتھی کھلاڑی فلیپ ہیوز کی موت کے بعد ہی ریٹائر ہوجانا چاہیے تھا کیونکہ فلیپ ہیوز کی دوران میچ المناک موت کے بعد سے وہ مسلسل جدوجہد ہی کرتے رہے اور ایک برس بعد جاکر کھیل سے الگ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ فلیپ ہیوز کی موت نومبر 2014 میں گردن پر گیند لگنے سے واقع ہوئی جبکہ کلارک نے 2015 میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔ کلارک نے کہا کہ ہیوز کی موت کے بعد میرے لیے کھیلنا بہت ہی مشکل ہوگیا تھا، مجھے اس واقعے کے بعد مزید کوئی میچ کھیلے بغیر ہی اپنے کیریئر کا اختتام کردینا چاہیے تھا، خود میرے دل میں بھی خوف بیٹھ گیااور مجھے جدوجہد کرنا پڑی تھی۔