counter easy hit

نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔

Nawaz Sharif is going to take over the country in a personal issue, Sheikh Rasheed

Nawaz Sharif is going to take over the country in a personal issue, Sheikh Rasheed

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ستھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جب کہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جب کہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website