counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ سنا تے ہوئےنیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے، 22 جنوری2016ءکے حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

Sindh High Court against the decision of unannounced loadshedding

Sindh High Court against the decision of unannounced loadshedding

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانی لوڈیشدنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میںکے الیکٹرک افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نادہندہ ہے تو صرف اسی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے، پورے علاقے کو بجلی سے محروم نہ کیا جائے۔ نیشنل پاور پالیسی 2016 کے تحت صارفین کو بجلی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپرا اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

نیپرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کو امتیازی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا جا چکا ہے، کوئی شکایت آئی تو ضرور کارروائی کریں گے۔ نیپرا کے وکیل نے مزید کہا کہ غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ والاعلاقہ بتایا جائے، کارروائی کریں گے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علاقہ کیوں بتایا جائے؟ نیپرا خود خود صورتحال کو مانیٹر کیوں نہیں کرتا؟ اگر نیپرا اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو درخواستیں نہیں آتیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website