counter easy hit

سندھ سمیت ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

رائے ونڈ (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہء پیر پگاڑا سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ ملک میں جاری دہشت گردی کے ناسور کو مکممل ختم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ملک بھر کی عوام اور سیاسی جماعتوں کی فوج کو پشت پناہی اور تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب تک امن قائم نہیں ہو گا غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آئیں گے اور اگر سرمایہ کاری نہ ہوئی تو ملکی معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے نہیں چلے گا جس کا خواب مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیکھ رکھا ہے۔

اس موقع پر پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں قیام امن کے لیے ان کی جماعت پوری طرح حکومت کے ساتھ ہے۔