counter easy hit

سعید الزماں صدیقی ن لیگ کے صدارتی امیدوار بھی رہے

Siddiqui also said PML-N candidate

Siddiqui also said PML-N candidate

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937کوبھارت کے شہر لکھنؤمیں پیدا ہوئے۔ سعید الزماں صدیقی نے ابتدائی تعلیم لکھنؤسے حاصل کی۔ 1954 میں انہوں نے جامعہ ڈھاکا سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ جامعہ کراچی سے انہوں نے 1958 میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

سعید الزماں صدیقی 2008 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت بھی کی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے اور 1990 میں چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ منتخب ہوئے۔ وہ یکم جولائی 1999 سے 26 جنوری 2000 تک پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس رہے۔

جسٹس سعیدالزمان صدیقی نے مشرف دور حکومت میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آئین پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد پی سی او کے تحت حلف لینا آئین سے انحراف ہوگا۔ یہ عمل جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی نفی کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website