counter easy hit

شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، نرگس

Nargis

Nargis

لاہور (یس ڈیسک) فلم اور تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میں دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اپنے ایک انٹر ویو میں نر گس نے کہا کہ جب بھی پاکستان واپس آتی ہوں توتھیڑ وفلم کی آفرز کی لائن لگ جاتی ہیں لیکن میرا شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نےعروج کے دنوں میں تھیٹر کو خیرباد کہا جو ان کے لیے باعث فخر ہے ‘لوگ فلاپ ہونے کے بعد شوبز چھوڑتے ہیں مگر میں نے بھرا میلہ چھوڑا ہے۔

جو کوئی بھی اداکارہ اپنے عروج کے دورمیں نہیں چھوڑتی میں اب جونیئرزکو موقع دینا چاہتی ہوں تاکہ ان میں سے بھی کوئی نرگس بن کے شوبز میں اپنا نا م پیدا کرے۔