counter easy hit

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی

چارسدہ: ماجوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

SHO martyred 2 personnel injured in firing on police mobile in Charsaddaچارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او کی لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس وین پر فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔