ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بیٹے کی ٹائیگر شروف کے گیت پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے ’ویان‘ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹائیگر شروف کے گیت ’منڈیا تو ‘ پر رقص کرنے کی معصومانہ کوشش کرنے میں مصروف ہے جب کہ شلپا شیٹھی نے فلم کے ہدایتکار احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں نے آپ کی دھن پر ڈانس کیا اور اب میرا بیٹا کر رہا ہے۔
ٹائیگر شروف بھی ویان کی تعریف کئے بغیر نہ رہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویان کی متاثر کن پرفارمنس کی پیار بھرے انداز میں تعریف کی۔
شلپا شیٹھی کے بیٹے ’ویان‘ کی ٹائیگر سے محبت کا اندازہ راج کندرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنے دوست کی سالگراہ پر ٹائیگر شروف ہی کی فلم ’منا مائیکل‘ کے گیت ’ڈنگ ڈانگ‘ پر رقص کر رہے ہیں۔








