counter easy hit

سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا

جودھ پور: بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

Salman Khan sentenced to 5 years in black deer hunting caseبالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالےہرنوں کا شکار کیا۔ مقدمے میں اداکارہ سونالی باندرے، تبو، نیلم اور سیف علی خان بھی نامزد تھے۔ کیس کی گزشتہ سماعت28 مارچ کو ہوئی تھی جس میں مجسٹریٹ عدالت کے جج دیو کمار کھتری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا اور اس موقع پر تمام ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

عدالتی حکم کے مطابق سلمان خان سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سلمان خان کو تحفظ جنگلی حیات ایکٹ سیکشن 51 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ کیس کے دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد سلمان خان کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جودھ پور کی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی سلمان خان کی بہنیں ارپیتا اور الویرا رو پڑیں جس کے بعد عدالت میں جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا’’سلمان خان آج جیل کی روٹی کھائیں۔‘‘

دوسری جانب سلمان خان کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر کل صبح ساڑھے دس بجے سماعت ہوگی  لہٰذا سلمان خان کو ضمانت ملنے تک پوری رات جودھ پور سینٹرل جیل میں گزارنی پڑے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں، فلم ’’ریس3‘‘، ’دبنگ3‘‘اور’’بھارت‘‘جیسی میگا بجٹ کی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اوراگر سلمان خان کو جیل ہوجاتی ہے تو فلمسازوں کو تقریباً 400سے 600 کروڑکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے کیس میں جودھ پور کی عدالت نے  20 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو دو سال قید کی سزا دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا دے دی ہے۔سلمان خان  کے ساتھ شریک جرم تبو،سیف علی خان، سونالی اور نیلم کو کیس سے بری کردیا گیا۔سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 20سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم ’’ہم تم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ اس موقع پر ان کی گاڑی میں ساتھ اداکار سیف علی خان، نیلم ، سونالی باندرے اور تبو بھی موجود تھے۔

سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم بھی اس مقدمے میں سلمان خان کے شریک ملزم تھے، ان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھا۔سلمان خان کو غیرقانونی شکار اور اسلحہ ایکٹ کے تحت چار مختلف مقدمات کا سامنا تھا۔