yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شیری رحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، بلا مقابلہ سینیٹر بننے کا امکان

Yes 1 Webmaster June 6, 2015 1 min read
Sherry Rehman
Share this:
Sherry Rehman
Sherry Rehman

کراچی : پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے عبداللطیف انصاری کے استعفے کے بعد سندھ سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

شیری رحمن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج (ہفتے کو) صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہو گی، امکان ہے کہ وہ اس نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گی۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرا کے ہمراہ جمعے کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں اس نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچیں تو اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔ شیری رحمن نے اپنے کاغذات نامزدگی قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی کو جمع کرائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی، بلدیاتی انتخابات بھی جیتیں گے، گورنر سندھ کی تبدیلی سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہم نے گورنر سندھ کیلیے کوئی نام تجویز کیا ہے، یہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا منصوبہ 20 سال سے سرد خانے کی نذر تھا، ہم نے اس منصوبے کو شروع کیا ہے، فنڈ بھی مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت نے اب تک فنڈز جاری نہیں کیے، کے فور منصوبے پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔

سینیٹ کی نشست پر نامزد امیدوار شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت میں ملک میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی، 18ویں ترمیم پر عمل اسی وقت نظر آئے گا جب وسائل صوبوں کو منتقل ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ بجٹ میں رکھے تمام ہدف پورانہ کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Exact
Previous Post ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کی ڈھائی لاکھ جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا
Next Post صاحبزادہ ساجد الرحمن صاحب کا جاوید اختر بٹ کی دعوت پر پیرس پہنچنے کی تصویری

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.