counter easy hit

شیخوپورہ :عمیر کا پوسٹمارٹم مکمل ، پولیس کاماں سےتفتیش کا آغاز

Sheikhupura: Umair begin

Sheikhupura: Umair begin

شیخوپورہ…….شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ڈیال شاہ میں عامل کے کہنے پر ماں کے ہاتھوں مبینہ طور پر ہلاک ہونیوالے 8 سالہ عمیر کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رات بھر تھانے میں چیخ و پکار کرتی رہی کبھی و ہ جرم پر نادم تھی تو کبھی معافیاں مانگتی رہی ۔
فیروز والہ کے علاقے ونڈالہ ڈیال شاہ میں مبینہ طور پر عامل کے کہنے پر اپنے اکلوتے لخت جگرکو پھندا دیکر مارنے والی ملزمہ شبانہ سے پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ۔ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبانہ رات بھر تھانے میں چیخ و پکار کرتی رہی ہے۔اس کی ذہنی حالت درست معلوم لگتی کبھی وہ اپنے کیے پر نادم تھی تو کبھی وہ اپنے جرم سے منحرف ہوجاتی تھی ۔دوسری جانب ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو نہیں مارا جب اس نے دیکھا تو اس کا لخت جگر ابدی نیند سو رہا تھا ۔ونڈالہ شاہ کے مکینوں کے کا کہنا ہے کہ جس جگہ شبانہ کا گھر ہے وہاں کسی وقت قبرستان تھا اس بارے میں لوگ کئی کہانیاں بیان کرتے ہیں ۔