counter easy hit

عمران کا وفاق پر گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے این او سی نہ دینے کا الزام

 NOC not to the discovery

NOC not to the discovery

پشاور …..پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سو ارب روپے اورینج ٹرین پر ضائع کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبوں پر خرچ کرتی تو آج ملک بجلی اور گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہوتا۔
پشاور کے علاقے اضاخیل کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چھ مقامات پر گیس کے ذخائر کا پتہ چلا ہے، مگر تاحال کنوئیں کھودنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔امریکی کمپنی یہاں گیس کے منصوبوں پر سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن اسے این او سی جاری نہیں کیا جارہا۔ صوبے کے دس مقامات سے گیس نکالنے کے لئے کمپنیاں اجازت نامہ مانگ رہی ہیں مگر وفاقی حکومت نہیں دے رہی۔عمران خان نے کہا کہ توانائی کی کمی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔مگر حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔