سی ٹی ڈی اور پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ گوجرانوالہ سے داعش کا کارکن گرفتار کرلیا گیا۔

Sheikhupura: CTD and police actions, arrest 11 suspects
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے سید والا میں کیے جانے والے آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 11 ملزمان گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 5 عادی مجرم ہیں۔ ادھر گوجرانوالہ میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ سے داعش کا کا رکن گرفتار کرلیا۔ ملزم سے بارودی مواد، پرائما کارڈ اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کر لیے گئے ہیں۔








