ایف آئی اے نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور فراڈ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

FIA’s actions in 2 cities of Punjab, arrested 8 suspects
ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران ریلوے کے کلرک اظہر صدیقی کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر لیز پر دینے اور شہریوں سے رقم بٹور کر لیزنگ کے جعلی کاغذات دینے کے الزامات ہیں۔ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر3 انسانی اسمگلرز الیاس عرف مودا کشمیری، عباس اور قمر شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے گیپکو وزیر آباد سب ڈویژن کے فورمین سمیت مختلف مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔








