counter easy hit

شیخوپورہ: حساس اداروں کی کارروائی ، 1 دہشت گرد ہلاک،3 فرار

Sheikhupura action agencies, 1 killed

Sheikhupura action agencies, 1 killed

شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد کے قریب حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوارن دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی کے دوران خود کش جیکٹ ، 6 دستی بم ، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا
شیخوپورہ (یس اُردو) شیخوپورہ میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد مارا گیا اور تین فرار ہو گئے۔
شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد کے قریب حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تین فرار ہو گئے ، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ ، 6 دستی بم ، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس فرار دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہے۔