counter easy hit

سیاست کی طویل اننگ کھیلنے والے شیخ رشید 66 سال کے ہوگئے

Sheikh Rashid was playing long innings in politics 66 years

Sheikh Rashid was playing long innings in politics 66 years

سیاست کی کریز پر طویل اننگ کھیلنے والے شیخ رشید چھیاسٹھ سال کے ہوگئے، بچوں کے ساتھ کیک کاٹا، سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

سیاست میں مزاح کا تڑکا لگانے والے ، حال ہی میں ہوئے دھرنے میں راولپنڈی کے جیمز بانڈ کہلانے والے شیخ رشید، خیر سے چھیاسٹھ سال کے ہوگئے۔ گلدستے، رنگ برنگے تحفے، ہیپی برتھ ڈے شیخ رشید سے سجا کیک اور آس پاس ننھے منے پیارے پیارے بچے ، شیخ صاحب کی سالگرہ تو واقعی جنگل میں منگل ہوگئی۔

اپنی سالگرہ کی تصویریں خود شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور چاہنےو الوں کے ساتھ اپنا خاص دن شیئر کیا۔ شیخ صاحب کی شوخیاں تو سیاست کے افق پر نظر آتی ہی رہتی ہیں،کبھی موٹر سائیکل پر ایسی ریس لگاتے ہیں کہ ان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے، کبھی سگار سلگاکر اسٹائل دیتے نظر آتے ہیں۔۔

چھیاسٹھ سال کی پکی عمر میں بھی سنگل کا بیج سجائے شیخ رشید ، ہیں بڑے مزے کے ، سیاست کے ورسٹائل کھلاڑی کو ہیپی برتھ ڈے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website