counter easy hit

جرمنی فرانس یونین کی طرز پر دوطرفہ تعلقات وزیراعظم پاکستان کا مثالی ویژن ہے، کرتار پورہ بارڈر کھولنا اس سلسلے کی ایک کڑی ثابت ہوگا، نعمت اللہ

جرمنی فرانس یونین کی طرز پر دوطرفہ تعلقات وزیراعظم پاکستان کا مثالی ویژن ہے، کرتار پورہ بارڈر کھولنا اس سلسلے کی ایک کڑی ثابت ہوگا، نعمت اللہ

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے کرتار پورہ بارڈر کھولنے پر وزیراعظم پاکستان کی بہترین تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سکھ برادری کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھے جانے پہ مبارکباد لیکن ساتھ ہی بھارتی سرکار کو اب بغل میں چھری منہ میں رام رام چھوڑ کر دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے قیام کے حکومت پاکستان کے اقدام کا جواب خلوص نیت سے دیتے ہوئے جامع مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے کا بیان قابل مذمت ہے کیونکہ بلوچستان اور کشمیر اورافغانستان میں بھارتی جاسوسی نیٹ ورک کے باوجود پاکستان نے ایک بلند سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی امن کو ترجیح دی۔ یہ بات بھارت کو بھی اختیار کرنی چاہیے اور ضد چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

SHEIKH Naimat ullah, VICE, CHAIRMAN, PTI, FRANCE, ON, KARTARPURA , BORDER, ISSUE