counter easy hit

مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے نا م پر عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، شیخ خالد محمود

 Sheikh Khalid

Sheikh Khalid

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت جنرل کونسلر چیئر مین الخلیل گروپ شیخ خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے نا م پر عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے لالہ موسیٰ میں مسلم لیگ ن کی قیادت باہمی اختلافات کا شکار ہے اور عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے حالانکہ عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور ان کی کسی چا ل میں نہیں آئیں گے کائرہ خاندان کا ماضی حال گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کرائے ان کی تابعداری خدمت کی اور علاقائی محرومیوں کا ازالہ کیا ایم این اے موصوف لوگوں کو الجھانے کی بجائے خدمت کریں اور اقتدار کو لطف لینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کریں گے حقائق کو مسخ کرنے کی پالیسی ترک کردیں گے